توشہ خانہ کیس‘ جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ کر دی

Aug 30, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار)توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے چند روزقبل جج ہمایوں دلاور کواو ایس ڈی بناتے ہوئے ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی،جج ہمایوں دلاور نے سیکورٹی وجوہات کی بنا ہائیکورٹ کو خط لکھا تھاجس میں سیشن کورٹ سیسپیشل کورٹ یا ہائیکورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی تھی۔

مزیدخبریں