لاہور (نامہ نگار) کوٹ لکھپت کے علاقے میں شوہر نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم آباد کی رہائشی 45سالہ خاتون خدیجہ کا اپنے شوہر عابد کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ خاوند نے اسے ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔خدیجہ سر پر ڈنڈا لگنے سے لہولہان ہو کر موقع پر دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے۔ مقتولہ کے بیٹے نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے لڑائی کے دوران والدہ کو سر میں ڈنڈا مار کر قتل کیا ہے۔ پولیس کا مؤقف ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
کوٹ لکھپت: جھگڑے پر ڈنڈا مار کر بیوی قتل کر دی‘ ملزم فرار
Aug 30, 2023