چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے10 احتساب عدالتوں کو سپیشل کورٹس میں تبدیل کردیا

کراچی (این این آئی) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے صوبے کی 10 احتساب عدالتوں کو سپیشل کورٹس میں تبدیل کردیا۔عدالتی فیصلے کے بعد رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ  نے اسپیشل کورٹس سے متعلق نوٹی فکیشن جاری بھی کردیا۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے وزارت قانون و انصاف کو بھی خط لکھ دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کی 10 احتساب عدالتوں کو بینکنگ، اسپیشل کورٹ کسٹم، اسپیشل کورٹس اور اینٹی نارکوٹکس میں تبدیل کیا گیا ہے۔ کراچی کی 5 احتساب عدالتوں کو سپیشل کورٹس میں تبدیل کردیا گیا جب کہ  حیدر آباد کی 2 احتساب عدالتوں کو بنکنگ کورٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسی طرح دادو اور میرپور خاص میں بھی ایک ایک عدالت کو اسپیشل کورٹ میں تبدیل کردیاگیا۔سکھر کی 3 احتساب عدالتیں بینکنگ کورٹ گھوٹکی، شہید بے نظیر آباد اور سپیشل کورٹ سکھر میں تبدیل کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...