ایڈیشنل سیکرٹریز سمیت وفاقی افسر تبدیل: فرحان عزیز ڈی جی سروسز اکیڈمی لاہور تعینات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اعلیٰ افسر شاہی کی اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹریوں سمیت متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ گریڈ 22 کے بابر حیات تارڑ سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان مقرر، حسن محمود یوسفزئی کو ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن لگا دیا گیا، اسد رحمان گیلانی ایڈیشنل سیکرٹری انچارج صنعت و پیداوار ڈویژن مقرر، محمد اسد اسلام ماہنی کو ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار لگا دیا گیا۔ ظہور احمد اور محمد زبیر اصغر قریشی کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، فرحان عزیز خواجہ کو ڈی جی سول سروسز اکیڈمی لاہور تعینات کردیا گیا، محمد حسن اقبال کو ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ڈویژن، صلاح الدین خان کو کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ندیم محبوب کو سپیشل سیکرٹری داخلہ ڈویژن لگا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن