لاہور (سپورٹس رپورٹر) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کی والدہ نے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کے سلور میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے سوال کیا کہ نیرج کیلئے ایک پاکستانی کو شکست دینا کتنی بڑی کامیابی ہے؟۔ جس پر نیرج کی والدہ نے کہا کہ میں ارشد ندیم کیلئے سلور میڈل جیتنے پر خوش ہوں۔ میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، تمام کھلاڑی برابر ہیں۔ میدان میں جا تے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں، میرے لئے خوشی کی بات ہے اور جو پاکستان سے جیتا ہے اس پر بھی خوش ہوں۔
میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، نیرج چوپڑا کی ماں ارشد ندیم کی کامیابی پر خوش
Aug 30, 2023