ملتان ‘بجلی بل زیادہ آنے پر2 بھائیوں میں ڈنڈے چل گئے،ایک زخمی

ملتان (نمائندہ خصوصی)ملتان سٹیڈیم چوک کے قریب ایک ہی گھر میں رہائش پذیر دو بھائیوں میں بجلی کے زیادہ  بل آنے پر تو تکار کے بعد ہاتھ پائی، ایک شدید زخمی دوسرا فرار ہو گیا معلوم ہوا ہے کہ بجلی کا بل زیادہ آنے پر دو بھائیوں میں شدید لڑائی جھگڑا ہو گیا اس  دوران سوٹوں کے وار سے ایک بھائی شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبعی امداد  دی جبکہ دوسرابھائی تشدد کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا زخمی شخص نے علاج کروانے سے منع کردیا دوسری جانب اطلاع پر  مخدوم رشید پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن