بورے والا: ریس لگاتی وین درخت سے جاٹکرائی، میاں بیوی جاں بحق، 13زخمی

بورے والا+ چیچہ وطنی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ریس لگاتی ہوئی مسافر کوچ ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ میاں بیوی جا ں بحق، 13 مسافر شدید زخمی ہو گئے، 4 کی حالت نازک ہے۔ وین میں 16 کی جگہ 25 مسافر سوار تھے۔ تفصیل کے مطابق 431 ای بی کے قریب ریس لگاتی اوور لوڈ مسافر وین ٹائر برسٹ ہونے سے حادثہ کا شکار ہو گئی۔ مسافر وین  بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چیچہ وطنی کے رہائشی سراج دین اور اس کی بیوی نذیراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ عبدالجبار، مشتاق احمد، مہین مشتاق، بشری جمیل، آصف عمران، مسرت بی بی اور اللہ دتہ سمیت 13 مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری اور 16 مسافروں کی جگہ 25 مسافر بیٹھانے اور ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...