لندن(نیٹ نیوز) لندن کے بین ولسن ایک محنتی تخلیق کار ہیں جو گزشتہ 19 برس سے متروک اشیا پر پینٹنگ کررہے ہیں جن میں چیونگم بھی شامل ہے۔موصوف ملینیئم برج کے پاس دکھائی دیتے ہیں اور بسااوقات زمین پر چپکی چیونگم پر ہی رنگ بکھیرنے لگتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے وہ چیونگم کو برنر سے گرم کرتے ہیں اور اسے پھیلا کر کینوس میں بدل دیتے ہیں۔ وہ ہرسائز اور شکل کی چیونگم پر پینٹنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ سڑکوں فٹ پاتھوں اور دیواروں سے چپکی ہوئی پینٹنگ مشکل کام ہے۔ لندن انتظامیہ نے ان کی سینکڑوں پینٹنگز کو صاف کردیا ہے۔ تاہم ملینیئم پل کے پاس ان کی سینکڑوں تخلیقات اب بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔