پیرس(آئی این پی)فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ نائیجر میں باغی رہنمائوں کی دھمکی کے باوجود فرانس کے سفیر وہیں رہیں گے،سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے نائیجر کے صدر محمد بازوم کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ معزول صدر کے مستعفی نہ ہونے کا فیصلے جرات مندانہ ہے،واضح رہے کہ ملکی معاملات میں مداخلت پر نائیجر کی فوجی حکومت نے فرانسیسی سفیر کو 48گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، وزارت خارجہ نے کہا کہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا ردعمل تھا جو نائیجر کے مفادات کے خلاف تھے۔
فرانس کا دھمکیوں کے باوجود سفیر کو نائیجر میں رکھنے کا فیصلہ
Aug 30, 2023