اقوام متحدہ:26جنوری کو توانائی کا بین الاقوامی دن منانے کی پاکستان اور پاناما کی قرارداد منظور کرلی

Aug 30, 2023

اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 26جنوری کو ماحول دوست توانائی کا بین الاقوامی دن منانے  کے لیے  پاکستان اور پاناما  کی جانب سے  مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرارداد کی اتفاق رائے سے  منظوری دے دی۔   193رکنی جنرل اسمبلی نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے  پیش کردہ  قرارداد کے متن کی بغیر ووٹنگ  کے منظوری دی۔ مسودہ پیش کرتے ہوئے پاناما کے مندوب مارکووا کونسیپ سیون جارامیلو نے کہا کہ ماحول دوست  اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف منتقلی موجودہ ماحولیاتی اور سماجی اقتصادی چیلنجزسے نمٹنے  اور کرہ ارض پر انسانی بقا اور بہبود کی ضمانت  کے لیے ضروری ہے۔اس موقع پر امریکا کے  نمائندے نے کہا کہ  امریکی  وفد نے اتفاق رائے میں  حصہ لیا  کیونکہ توانائی کے شعبے کا عالمی سطح پر   کاربن گیسوں کے اخراج میں دو تہائی سے زیادہ حصہ ہے،تاہم فرانسیسی نمائندے نے یورپی یونین کی جانب سے بات کرتے ہوئے اس امرپر افسوس کا اظہار کیا کہ  یہ قرارداد توانائی اور آب و ہوا کے درمیان  غیر متنازع   تعلق  کی مناسب اور بہتر انداز میں  عکاسی نہیں کرتی   اور یہ کہ اس  قرارداد میں   کلینرفوسل  فیول انرجی کا حوالہ موجود ہے۔

مزیدخبریں