چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی، نواز شریف کا تبصرے سے گریز

لندن (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ نواز شریف اپنے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر سے روانہ ہونے لگے تو صحافیوں کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے سوال پر انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔ نواز شریف جیل میں عمران خان کو دیسی گھی میں پکے کھانوں کی فراہمی کے سوال پر مسکرا دیئے اور روانہ ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن