ایمان مزاری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا‘ کمرہ عدالت میں جذباتی ہو گئیں‘ ماں نے جوس‘ بسکٹ دیئے

اسلام آباد (وقائع نگار+ نیوز ایجنسیاں) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات نے  ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ایمان مزاری کو پیش کیا گیا۔ ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری اور پراسیکیوٹر راجا نوید اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔ اس سے قبل جج نے ایمان مزاری کو اپنی والدہ سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی اجازت دی۔ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری والدہ سے مل کر جذباتی ہوگئیں، شیریں مزاری نے  بیٹی کو کمرہ عدالت میں بسکٹ اور جوس دیا اور کہا کہ بیٹھ کر آرام سے کھا لو بیٹا کچھ۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتاری پر حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن