90روز میں الیکشن یقینی بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی سپریم کورٹ میں درخواست

Aug 30, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی نے آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔ الیکشن کمشن، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمشن کو 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے آرٹیکل 218(3) کے تحت نگران حکومتوں اور اتھارٹیز کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں