ایشیا کرکٹ کپ کا میدان سج گیا‘پاکستان ‘نیپال آج ملتان میں مدمقابل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)یشیا کپ کرکٹ کپ کا میدان سج گیا ۔ عالمی نمبر ایک پاکستان ٹیم افتتاحی میچ میں نیپال کیخلاف ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔یہ پہلا موقع ہے کہ ملتان کسی کانٹی نینٹل ٹورنامنٹ کے میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہورہی ہیں۔ نیپال کی ٹیم پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں حصہ لے رہی ہے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میچ کے موقع پر ایک زبردست ماحول ہوگا اور شائقین کی بہت بڑی تعداد اس میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے سٹیڈیم میں موجود ہوگی اور سٹیڈیم بھرنے کا امکان ہے۔میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی اور میچ دن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم نے آخری مرتبہ ملتان میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریزگزشتہ سال جون میں کھیلی تھی جو اس نے تین صفر سے جیتی تھی۔پاکستان ٹیم اس گراؤنڈ پر دس میں سے سات ون ڈے جیت چکی ہے۔ یہ پہلا ایشیا کپ ہوگا جس کی میزبانی متعدد ممالک کریں گے۔4 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور بقیہ 9 میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا میچ 2 ستمبر کو پالے کیلی سٹیڈیم ، کینڈی میں کھیلا جائیگا۔ فائنل میچ 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔سری لنکن ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں پاکستان،دفاعی چیمپئن سری لنکا ،بھارت، بنگلہ دیش ، افغانستان اور نیپال شامل ہیں، ان 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان ، بھارت اور نیپال جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا ، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم کو سب سے زیادہ 7 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم چھ مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...