اسلام آباد (نیٹ نیوز) نگران وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے میرا بجلی کا بل کتنا آیا اس بارے میں ٹوئٹ کروں گا۔ الیکشن کمشن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا الیکشن کمشن میں ممبر سندھ نثار درانی سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔ ملاقات میں انتخابات کے فنڈز سے متعلق بات نہیں ہوئی، ہم الیکشن کرانے کے لیے آئے ہیں، یہی ہماری ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا انتخابات سے متعلق الیکشن کمشن کی معاونت کے پابند ہیں، الیکشن کمشن جب کہے گا ہم انتخابات کرائیں گے۔ صحافی نے سوال کیا انتخابات گرمیوں میں ہوں گے یا سردیوں میں؟ جس پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا جب الیکشن کمشن مناسب سمجھے گا الیکشن ہوجائیں گے۔دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے الیکشن کمشن کی ہر طرح معاونت کریں گے۔