عوام بجلی کے بھاری بلوں کے باعث خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں:رانا فاروق سعید

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ عوام بجلی کے بھاری بلوں کے باعث خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔نگران حکومت نے کچھ نہیں کیا۔یہ بم اسحق ڈار لگا کے گیا ہے،اسحق ڈار صرف ٹیکس لگانا جانتا ہے۔کپڑے بیچنے سے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔نہ نگران وزیر اعظم کے کمرے کا اے سی بند کرنے سے مسئلہ حل ہو گا،عوامی احتجاج بغیر کسی سیاسی چھتری کے ہو رہے ہیں۔یہ احتجاج خطرناک ہو سکتا ہے،عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں احمد جواد فاروق رانا، حاجی عزیز الرحمن چن،افنان بٹ،رائے احمد حسن جندیکا، شاہدہ جبیں،فاطمہ ملہی،منشا پرنس، نعمان یوسف کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ تھنک ٹینک مسئلے کاحل نکالیں کہ پاکستان اس صورتحال سے کیسے نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مہنگائی کے چنگل سے نکالنا ہو گا،مشترکہ۔مفادات کونسل میں ہمارے تحفظات دور نہیں کیے گیے،پیپلز پارٹی پہلے بھی اور آج بھی الیکشن کیلیے تیار ہے،الیکشن آگے نہیں جانے چاہیں۔یہ 90دن کے اندر ہونے چاہیں،الیکشن کمشن آئین و قانون سے آگے مت جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بے انتہا اضافے نے صورتحال بیحد گھمبیر کر دی ہے،منگلا ڈیم بھٹو دور میں مکمل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...