پی پی مہنگائی کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی:ذوالفقار علی بدر

Aug 30, 2023

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی بحران اور مہنگائی، بے روزگاری، گیس اور بجلی کے مہنگے بلوں نے ہر طبقہ فکر کا جینا اجیرن کردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس مہنگائی کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور ہر ظلم اور زیادتی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔ ذوالفقار علی بدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ نے ہمیشہ پاکستانی عوام کو معاشی ریلیف فراہم کیا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے، پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت میں پنشن اور  تنخواہوں میں 120 فیصداضافہ کیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کیحقوق کا تحفظ کیا اور آئندہ بھی کرے گی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب عوام دوست اور غریب دوست پالیسیوں پر یقین رکھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے کہ ملک میں عام انتخابات آئین کے مطابق 90 روز میں کرائے جائیں۔ عمران کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا عمران خان کیلئے مشکلات بہت زیادہ ہیں, سیشن کورٹ نے خان صاحب کو تین سال کی سزا دی اور پانچ سال کیلئے نااہل کیا تھا خان صاحب کی سزا سسپنڈ ہوئی ہے مگر نااہلی ختم نہیں ہوئی جب تک انکی نااہلی کے پانچ سال پورے نہیں ہوتے وہ الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

مزیدخبریں