جوہر ٹاؤن میں تجاوزات ‘ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ‘10پلاٹس واگزار

Aug 30, 2023

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کر کے 10 پلاٹس واگزار کروا لیے۔ایل ڈی اے ٹیموں نے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس واگزار کروا کر قبضہ حاصل کر لیا۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن ( ر )شاہمیر اقبال کی نگرانی میں ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید نے کیا۔ واگزار کروائے گئے پلاٹوں میں پلاٹ نمبر 370, 340, 341, 345, 346 328, 396, 403, 321 اور 322 شامل ہیں۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی انکوائری کے نتیجے میں فائل نمبر NB1/187 کی ملکیت کو بوگس قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں