لاہور(خبرنگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور میں سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے پْرعزم ہے۔سموگ کے تدارک کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر سموگ سے بچاؤ کیلئے روزانہ 950 کلو میٹر لمبی روڈز کی مکینیکل سویپنگ جاری ہے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ٹیموں کو بھی شہر بھر میں متحرک کر دیا گیا ہے۔سی ای او بابر صاحب دین کا سموگ فری لاہور اقدامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ اہم اور مرکزی شاہراؤں کی واشنگ کے ساتھ روزانہ 80 کلومیٹر سے زائد روڈز کی مینوئل سکریپنگ کی جا رہی ہے۔