لاہور (خصوصی نامہ نگار)13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئرعلامہ محمدممتاز اعوان ودیگررہنماسابق سینیٹرحافظ حسین احمد، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،صاحبزادہ پیراویس نورانی،مولانامحمدالیاس چنیوٹی،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری ،مولانانعیم بادشاہ سلفی،علامہ تنویرالحسن نقوی احرار، مولانا محمداسلم ندیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ یوم تحفظ ختم نبوت پرمختلف مسالک وجماعتوں کی طرف سے ہونیوالی تحفظ ختم نبوت کانفرنسزاتحاداْمت کامظہر ہونگی ۔ 7 ستمبر74ء کوپارلیمنٹ سے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردینے اوراسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت آئینی وقانونی تحفظ فراہم کرنے کے تاریخی فیصلہ کی یادمیں ملک بھرمیں حسب سابق امسال بھی 7ستمبریوم تحفظ ختم نبوت پرکانفرنسز،اجتماعات اورجلوس وریلیاں نکالیں جائیں گی ۔