عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ سچے عاشق رسول ہونے کی دلیل ہے:سید محمد کفیل بخاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ سچے عاشق رسول ہونے کی دلیل ہے۔ مبلغین کی محنت سے دعوت و تبلیغ کے ذریعے قادیانیت دم توڑ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر سید محمد کفیل بخاری نے تین روزہ دورہ کراچی سے واپسی پر لاہور کے مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن میں ضلعی عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے اداروں کو خلاف قانون قرار دے کر ان کی تمام تر ایکٹویٹیز پر پابندی لگائی جائے کیوں کہ قادیانی صرف اسلام ہی نہیں بلکہ وطن عزیز کے لیے بھی خطرہ ہیں، قادیانیوں کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کی مکمل پاسداری اور عمل داری کو یقینی بنائیں اور اس باغی گروہ کو قانونی دھارے میں رکھیں تا کہ ملک کا امن و امان برقرار رہ سکے۔

ای پیپر دی نیشن