ہر مسلمان کیلئے دین کی بنیادی اکائیوں سے روشناس ہونا ضروری ہے:زرافشاں فرحین

 لاہور (لیڈی رپورٹر ) الخدمت خواتین فاؤنڈیشن کی جنرل منیجرزرافشاں فرحین نے کہا ہے کہ ہر مسلمان کے لئے دین کی بنیادی اکائیوں سے روشناس ہونا انتہائی ضروری ہے ،پاکیزگی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے ،خواتین کو اپنی زندگی میں اس وصف کو ضرور اپنانا چاہیے۔اسلام میں ہر شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بہت زور دیا گیا ہے اس حوالے سے حضر ت عمر کا دور خلافت بہترین نمونہ ہے۔اخلاقی تربیت قوم کی ترقی اور معاشرے میں یکجہتی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. خواتین وطن عزیز کو خوشحال اور امن کا گہوارہ بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرسکتی ہیں. خواتین کے تربیتی کیمپ میں آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہم نماز تو ادا کرتے ہین لیکن نماز کے مقاصد ترجمہ اور فضائل کا علم نہیں ہوتا، صحت مند زندگی گزارنے کے لئے گھر کے اندر رہتے ہوئے ہی ورزش کے طریقوں اور اس کی اہمیت سے آگاہی نہیں ہوتی۔

ای پیپر دی نیشن