لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ ملک کو گھمبیر مسائل سے نکالنے اور درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے مسلم لیگ کی قیادت کی مفاہمت کی پالیسی کی پیروی کرنا ہوگا،چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری محمد سرور دور اندیش سیاستدان ہیں اور انہوں نے مشکل حالات میں ملک کے مفادکو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ہیں ،چوہدری شافع حسین ، چوہدری سالک حسین سمیت ہر سطح کی قیادت اور کارکنان بھی ملک کیلئے اپنی قیادت کی مفاہمت کی پالیسی کو لے کر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک آج جن حالات سے دوچار ہے کوئی بھی سیاسی جماعت یا اس کی قیادت تنہا ان پہاڑ جیسے مسائل سے نبرد آز ما نہیں ہوسکتی ، موجودہ مشکل حالات میں سب کو اتحاد کا مظاہر ہ کرنا ہوگا ۔
شجاعت حسین دور اندیش سیاستدان ہیں:محمد ندیم پہلوان
Aug 30, 2023