لاہور( کلچرل رپورٹر)برصغیر کی عظیم وقدیم دینی درس گاہ جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور کے مہتمم میاں محمد عفان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں طلبہ کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اس حوالے سے تمام شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد عفان نے کہا طلبہ ہمارہ مستقبل ہیں اور ان کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بہتری اور اصلاح کے لئے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تربیت کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے جامعہ فتحیہ نے ہمیشہ معاشرے کی بھلائی کے لیے اسلاف کے منہج اعتدال پر کاربند رہ کر اپنا شاندار کردار ادا کیا ہے اجلاس میں جامعہ فتحیہ کے ناظم تعلیمات مسئول وفاق المدارس لاہور مولانا عبداللہ مدنی ، جامعہ کے کوالٹی منیجر مولانا احمد الراعی ،اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
طلبہ ہمارا مستقبل ‘ ان کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے:میاں عفان
Aug 30, 2023