سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں حکومت پنجاب محکمہ خصوصی تعلیم کی طرف سے مفت کتابیں یونیفارم اور وظیفہ تقسیم کیا گیا، اس ضمن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہیڈ مسٹریس عمارہ خورشید، سینئر ٹیچر ھما اسحاق، چوہدری ارمان ادریس چٹھہ ایڈووکیٹ، ارم بتول، آمنہ شفقت،محمد عقیل، عا لیہ اقبال،ماہ نور اور سحرش اعجاز نے خطاب کیا، ہیڈ مسٹریس عمارہ خورشید نے کہا کہ سننے، دیکھنے چلنے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہونے کے باوجود یہ بچے معاشرے کا فعال شہری بن سکتے ہیں۔
سانگلہ ہل: گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں مفت کتابیں‘ یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب
Aug 30, 2023