بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ضلع قصور میں میثاق سنٹر کا افتتاح

Aug 30, 2023

قصور (نمائندہ نوائے وقت) بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ڈی پی او آفس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع قصور میں میثاق سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں کرسچن کمیونٹی کے عمائدین، علما کرام اور امن کمیٹی کے ممبروں نے شرکت کی ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے شرکا کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور میثاق سنٹرکے ٹی او آرز کے متعلق بتایا گیا۔ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھونے کہا کہ میثاق سنٹر کا مقصد اقلیتی برادری کے مساوی حقوق اور انکے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہے۔

مزیدخبریں