نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نارووال مریدکے روڈ پر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر خاتون جاں بحق دو شدید زخمی کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نواحی گائوں رتیاں خورشید کے رہائشی حسین شہباز نسیم اور کومل موٹر سائیکل پر سوار نارووال سے گائوں رتیاں خورشید آر ہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالے کار سوار عمر فاروق نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میںنسیم بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ کومل اور حسین شہباز کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔