قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور /چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ڈ ی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لئیق چوہدری، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر مریم شریف، ڈرگ کنٹرولر قصور ثناء اللہ سیف، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر پتوکی محمد اختر، ڈرگ انسپکٹر چونیاں لائیق خان، ڈرگ انسپکٹر کوٹ رادھاکشن محمد اسلم اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تمام کیسوں کا جائزہ لیکر 3 میڈیکل سٹور کا کیس مزید کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجنے، 3 کو وارننگ دی گئی‘ایک میڈیکل سٹور کو ڈی سیل کرنیکی درخواست ریجیکٹ کر دی گئی جبکہ 7 کیسز کو دوبارہ وزٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی نے ہدایت کی کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندے کی مکمل روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز مزید متحرک ہو کر کام کریں اور علاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔