جمبر (نامہ نگار) ڈرگ انسپکٹر تحصیل پتوکی اور عملہ کی آ شیر بادسے نواحی دیہات میں عطائیوں نے جگہ جگہ کلینک بنا لئے اور غریب ‘ مجبور لوگوں کا جینا حرام کر دیا۔ درجنوں عطائی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جان بچانے والی ادویات مہنگے داموں فروخت کر کے ہزاروں روپے کی دیہاڑیاں لگانے لگے۔ نواحی دیہات فتح والہ، جمبر کلاں نتھے جاگیر‘ بگھیانہ کلاں گھمن کے وغیرہ میں سینکڑوں عطائیوں نے کلینک کے نام پر منشیات فروشی اورجنسی ادویات کا مذموم دھندہ بھی کرنا شروع کر دیا۔ ڈرگ انسپکٹر ز نے عطائیوں کیخلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے منتھلی کی چمک کی وجہ سے آنکھیں بند کر لیں۔ عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
جمبر: انتظامیہ کی ملی بھگت‘ جگہ جگہ عطائیوں کے کلینک قائم
Aug 30, 2023