’’پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں تاریخ سازکامیابی حاصل کریگی‘‘

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی شیخوپورہ نے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی جیت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے عوام دوست منشور اور ملکی تعمیر و ترقی کے مربوط ویژن کی بدولت آئندہ الیکشن میں تاریخ سازکامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ، ڈویژنل نائب صدر و نامزد امیدوار پی پی 140چوہدری منیر قمر واہگہ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک، سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی، ملک جمشید شہباز نے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے دور صدارت میں پارلیمنٹ کے صلب شدہ اختیارات واپس منتقل کئے ۔

ای پیپر دی نیشن