شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 140 چودھری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ قوم کو ملک پر مسلط رہنے والی پی ڈی ایم سے بہتری کی توقع نہیں تھی کیونکہ اقتدار میں آنے سے قبل انکی سوچ، فکر کچھ اور تھی اور جیسے ہی بطور وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھایا تو اس کے فوری بعد انہوںنے واہ ویلا کی سیاست شروع کر کے صرف ذاتی مفادات کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا اور اس کا خمیازہ پوری قوم آج بھگت رہی ہے مسائل کے حل کے لیے ملک کو ایمان دار اور اہل قیادت درکار ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔
شہباز شریف نے ذاتی مفادات کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا: طیاب راشد
Aug 30, 2023