قلعہ دیدار سنگھ:انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت،ملاوٹی دودھ کی فروخت جاری

Aug 30, 2023

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت،ملاوٹی دودھ کی مہنگے داموں فروخت جاری،شہری اورخاص طور پر شیر خوار بچے پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے،محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر تک محدودہوکررہ گئے،قلعہ دیدار سنگھ اور گرد ونواح میںدودھ فروشوں نے ملاوٹی دودھ 220 اور دہی کی فروخت 240روپے میں شروع کر رکھی ہے۔جس پر محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی،ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مکمل آنکھیں بند کررکھی ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ فیاض احمد موہل سے اپیل کی ہے کہ ناقص دودھ کی فروخت بند کروائی جائے اور قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کا بھی نوٹس لیا جائے۔

مزیدخبریں