نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد نوید حیدر نے میونسپل آفیسر انتصار سلطان، انکروچمنٹ انسپکٹر عمران نذیر، سینٹری انسپکٹر محمد لقمان اور دیگر عملہ میونسپل کمیٹی کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے کی مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، بعد ازاں انہوں نے تاجروں سے ملاقات کی اور ان سے از خود تجاوزات کے خاتمے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے پلان پر حکومتی ہدایات پر بلاتفریق عمل کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانوں اور سامان کی ضبطگی کے ساتھ فوجداری مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔