کامونکی(نمائندہ خصوصی)قائداعظم کی جدوجہد اورعلامہ اقبال کی سوچ کوپوراکرنے کیلئے ہرمحب وطن پاکستانی کواپنی اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقہ سے نبھاناچاہیے، ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ہمیں ایک ذمہ دار قوم کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات ا ظہار کا اظہار امیدوار برائے صدرتحصیل بار کامونکی ملک آفتاب اسلم ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ 76 سال گزرجانے کے باوجودحصول پاکستان کے مقاصدحاصل نہیں ہوسکے، جس کی سب سے بڑی وجہ بطورقوم ہماراکردارنہ ہوناہے۔