لاہور(نامہ نگار)نواں کوٹ کے علاقے میں نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو اینٹ سے مارمار کر قتل کردیا اور فرار ہو گیا ہے۔ نواں کوٹ کے علاقے ڈھولنوال چاندنی چوک میں نشے کے عادی بڑے بھائی جاوید نے چھوٹے بھائی 30سالہ عرفان سے نشے کیلئے پیسوں کا مطالبہ کیا۔عرفان نے نشے کیلئے پیسے دینے سے انکار کر دیا۔جس پر ملزم جاوید نے طیش میں آکر عرفان کو اینٹ سے مارمار کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔
نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر چھوٹے بھائی کر اینٹ مار مار کرقتل کردیا
Aug 30, 2023