لاہور(نامہ نگار) پولیس نے کباڑ کی آڑ میں چوری کی موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلئے ہیں۔ اسلام پورہ پولیس نے کباڑ خانے کی آڑ میں چوری کی موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت میں ملوث ملزمان گینگ کے سرغنہ شہزاد، اس کے ساتھی اکرم اور علی شان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں مالیت کی موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس‘ نمبر پلیٹس،18 لاکھ روپے رقم، غیر قانونی اسلحہ اور زیر استعمال چوری کا سامان شفٹ کرنے والی لوڈر گاڑی برآمد کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل ایس پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران پڑتال 20 چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید چیکنگ جاری ہے۔ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکل کو کھول کر فروخت کرنے میں ماہر ہیں۔