لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ سلام ہے اْن پولیس افسران و اہلکاروں کو جنہوں نے عمر کا بڑا حصہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت میں صرف کیا۔افسران و اہلکاروں کی خدمات اور کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ محکمہ پولیس ایک خاندان کی مانند ہے، ریٹائرڈ ملازمین ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے۔محکمہ آئندہ بھی آپ کی خدمات سے استفادہ کریگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور انہیں محکمہ سے باعزت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس اہلکاروں کو خدمات کے اطراف میں اعزازی شیلڈز پیش کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریٹائرڈ اہلکاروں کو واجبات کی وصولی میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے محکمہ سے باعزت ریٹائرمنٹ سب سے بڑا انعام ہے۔پولیس افسران کی طرف سے بھرپور رہنمائی اور عزت افزائی کیلئے شکر گذار ہیں۔