گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مشکل حالات میںعوام کے ساتھ کھڑی ہے ،میاں نواز شریف کوبوگس مقدمے میں نااہل کر کے پھلتے پھولتے پاکستان کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا گیا ،غلط فیصلے کے نتایج قوم آج بدترین معاشی حالات کی صورت میں بھگت رہی ہے ،مسلم لیگ ن عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ملک کو معاشی بحرانوں سے ہمیشہ کے لئے نجات دلائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی راہنما رشید مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کے بعد اہل علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ہر دورمیںملک نے بے مثال ترقی کی جبکہ پی ڈی ایم حکومت نے عمران خان کی بچھائی بارودی سرنگوں پر چل کر ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے اس موقع پر تنویر رشید مہر،سابق چیئرمین خطیب الرحمان مغل او ر دیگر بھی موجود تھے ۔