گوجرانوالہ :ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا ڈی ایچ او دفتر کا دورہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے ڈی ایچ او دفتر کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے دفتر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صوفیہ بلال، ڈی ایچ او و فوکل پرسن برائے وبائی امراض ڈاکٹر معیذ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے دفتر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔دفتر میں موجود ادویات اورویکسی نیشن سٹاک بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ دفتر کے احاطہ میں کھڑی ناکارہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق نیلام کیا جائے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صوفیہ بلال نے انہیں بتایا کہ دفتر میں صفائی ستھرائی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جاتا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو دفتر کے مختلف شعبوں بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔جبکہ احاطہ میں کھڑی ناکارہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نیلامی کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے جنہیں بہت جلد مکمل کرتے ہوئے تمام گاڑیوں کو نیلام کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن