کراچی، ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ جاری کردیا، ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ اور اس سے ملحقہ علاقے پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم آہستہ حرکت کرتے ہوئے مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اس سسٹم کے آگے بڑھنے کی رفتار بہت سست رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق سے 250 کلومیٹر دور ہے، یہ سسٹم مغرب اور جنوب مغرب کی جانب مزید حرکت کرتا رہے گا۔

یہ سسٹم کل صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے باعث سمندر میں شدید طغیانی رہے گی اور سمندر میں ہوائیں 50 سے 60 کلومیٹر، کبھی 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے ماہی گیروں کو 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں جانے نے منع کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن