پولیو ویکسی نیشن مہم: اسرائیل غزہ حملوں میں 3 روز کے وقفے پر راضی

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل پولیو ویکسی نیشن مہم کیلئے غزہ حملوں میں 3 روز کے وقفے پر راضی ہوگیا ہے۔ 

عالمی ادارہ کے مطابق اسرائیل پولیو ویکسی نیشن کیلئے صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک کے وقفے پر راضی ہوا۔ غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم یکم ستمبر سے شروع کی جائے گی۔ 

عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ پولیو ویکسی نیشن کے دوران غزہ جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفہ ہوگا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں پانچ روز پہلے پچیس سال بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

غزہ میں دس ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے 6 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن