لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے سینئر نائب صدر زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید،نائب صدر عاشق علی رانا اورجوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر شاہ نے کہا امسال دوست ممالک سے 26ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں سہولت ملنے کے باوجود پاکستان کو 14ارب ڈالر کا بندوبست کرنا ہے۔ وفاق اور صوبوں کو ٹیکس کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امیروں اور طاقتور طبقات سے ٹیکس وصولی کو یقینی بنانا ہوگا۔ ’’پاکستانی معیشت کی حقیقت ، ٹیکسیشن کی سپیس‘‘ کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مالیاتی خسارے کو پورا کرنے،قرضوں کی ادائیگیوںاور انفراسڑکچر کو بہتر بنانے کیلئے امیروں اور طاقتورں پر ٹیکس عائد کرنا پڑے گا اسی کے ذریعے جس سے پاکستان میں پائیدار مالیاتی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے۔
وفاق ، صوبوں کو امیروں سے ٹیکس وصولی کو یقینی بنانا ہوگا:پی ٹی بی اے
Aug 30, 2024