یو این او ڈی سی ‘ پنجاب پولیس کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم کے اعلی سطحی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، آفیسر ان انچارج  ارسلان ملک کی قیادت میں آئے وفد میں سینئر ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آفیسر آفتاب شعیب شامل تھے۔ وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔پنجاب پولیس کے ٹریننگ اداروں کی کپیسٹی بلڈنگ اور فورس کی جدید ٹریننگ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم پنجاب پولیس کے ٹریننگ اداروں میں سمارٹ کلاس رومز قائم کریگا، ان کلاس رومز میں جدید فیچرز سے مزین ٹیبلٹس، ای لرننگ سنٹر میں کمپیوٹر اور فرنیچر فراہم کئے جائیں گے۔  یو این او ڈی سی اور پنجاب پولیس کے درمیان سائبر کرائم ونگ سمیت مختلف شعبوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے  تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا،دوران ملاقات مالیاتی جرائم کے کیسز میں سپیشلائزڈ ٹریننگ کی فراہمی پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن