مولاناقاضی عبدالرشید کی وفات پرمولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اور عالم دین حضرت مولاناقاضی عبدالرشید کی وفات پرجامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس لائبریری ہال میں ہوا جس میں نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، شیخ الحدیث حضرت مولانا سیف الرحمن مہند، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولاناحافظ اسعد عبید،مولانا زبیر حسن،مولانا اجود عبید،مولانا فیاض الدین چترالی،مولانا ڈاکٹر زاہد علی ملک،مولانا ناظم اشرف،مولانا اویس حسن،مولانا سعد بن اسعد اور مولانا مجیب الرحمن سمیت دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن