لاہور(نیوز رپورٹر) محمد عباس چوہدری سینئر نائب صدر پی ٹی یو قصور کی سرپرستی میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ کی قیادت میں رانا انوار الحق ، چوہدری بشیر وڑائچ ، فائزہ رعنا ، رانا لیاقت ودیگر نے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی و قائمقام گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ وفد نے انہیں ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی ، رول 17- اے کی بحالی و دیگر مطالبات پیش کئے۔ ملک احمد خان نے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے ان کو پورا کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے طریقہ کار اور لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ ؎
خالد سنگھیڑہ کی وفد کے ہمراہ ملک احمد خان سے ملاقات ،اساتذہ کے مسائل پیش کیے
Aug 30, 2024