قندھار میوزیم میں ایک ہزار سے زائد تاریخی نوادرات رجسٹرڈ

کابل( نوائے وقت رپورٹ )   افغان وزارت اطلاعات و ثقافت کے ماہرین آثار قدیمہ کے ایک گروپ نے گزشتہ دو ماہ کے دوران قندھار میوزیم میں ایک ہزار سے زائد تاریخی نوادرات رجسٹرڈ کی ہیں۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ شدہ تاریخی نوادرات میں باختری ، کوشانی، کانسی اور اسلامی عہد کے تاریخی آثار شامل ہیں، جنہیں میوزیم کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن