لمز میں نئے آنیوالے 1200سے زائد طلباء کیلئے اورینٹیشن ،مختلف مقابلے 

لاہور(لیڈی رپورٹر)لمز میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 1200سے زائد طلباء کیلئے اورینٹیشن منعقد ہوئی۔ اورینٹیشن میں مختلف سرگرمیوں اور دلچسپ کھیلوں کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرلمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی چیمہ نے والدین سے بات کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیااور کہا ’’ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث ملازمتوں میں نمایاں تبدیلیاں آئیں گی۔ طلباء کو اپنے اندر لچک پیدا کرنے اورخود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکیں۔اسی لئے لمز کا نصاب خاص طور پر نوجوان طلبہ کو تنقیدی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت فراہم کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد ایسے افراد تیارکرنا ہے جو کسی بھی کام میں حقیقی قائدانہ صلاحیت رکھتے ہوں۔ ‘‘ اورینٹیشن 2024میں نئے طلباء کوفیکلٹی اور ساتھیوں سے ملنے کا موقع ملا، اور انہیں پہلے سمسٹرکے کورسز، لمز کوڈ آف کنڈکٹ، اور یونیورسٹی کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے بارے میں رہنمائی دی گئی۔ اورینٹیشن پروگرام پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آفس آف سٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین ڈاکٹر عدنان زاہدنے کہا ’’ہر سال کی طرح اس سال بھی اورینٹیشن میں نئے انڈرگریجویٹ طلباء کیلئے کار آمد سیشنز پیش کیے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...