پاکستان نے فتنہ خوارج کی افغانستان موجودگی  کا ثبوت نہیں دیا، طالبان کی بے نیازی

Aug 30, 2024

کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان حکومت کے چیف آف سٹاف محمد فصیح الدین فطرت نے کہا ہے کہ الزامات تو لگتے ہیں تاہم دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے کے شواہد تاحال پیش نہیں کیے گئے۔ افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ فصیح الدین فطرت نے ایک سوال کے جواب میں اس تاثر کی بھی تردید کی کہ پاکستان میں حملے افغانستان سے ہوتے ہیں۔ فصیح الدین نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے لیے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں۔ افغانستان سے پاکستان میں حملے ہونے کے الزامات میں صداقت نہیں۔

مزیدخبریں