اسلام آباد‘ سرگودھا ‘میانوالی خیبرپی کے میں زلزلہ‘ شدت 5.4 ریکارڈ

اسلام آباد‘پشاور‘سرگودھا‘میانوالی (آئی این پی+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت  5.4 ریکارڈ کی گئی ۔پشاور، مردان ‘سرگودھا ‘میانوالی ‘مالا کنڈ اور خیبرپی کے کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ راولپنڈی‘ہری پور، سوات ، مردان اور مانسہرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گہرائی 215کلو میٹر جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفتروں سے کلمہ طیبہ کا ودر کرتے باہر نکل آئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ای پیپر دی نیشن