کندھ کوٹ+ رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) رینجرز اور پولیس نے کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس کانسٹیبل نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید اہلکار کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ جوابی فائرنگ میں مطلوب ڈاکو ہلاک دو ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکو متعدد مقدمات میں نامزد تھا۔ 6 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈاکوؤں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ کندھ کوٹ میں چمنی انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔